بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 662 میگاواٹ سے بڑھ کر 5 ہزار 673 میگاواٹ ہوگیا


ویب ڈیسک June 13, 2022
مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ISLAMABAD: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 662 میگاواٹ سے بڑھ کر 5 ہزار 673 میگاواٹ ہوگیا جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 253 میگاواٹ ہے جبکہ کل طلب 27 ہزار 926 میگاواٹ ہے۔

پانی سے 5 ہزار 401 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 557میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 186 میگاواٹ ہے۔

مزید پڑھیں؛ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے نیچے آگیا

 

ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار 578 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 121 میگاواٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 177 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 1ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |