خیبرپختونخوا میں تنخواہوں میں16 فیصد اضافہ 63 ہزار ملازمین کی مستقلی کی منظوری

مستقل ہونے والے ملازمین میں 675 ڈاکٹر،58 ہزار اساتذہ اورضم اضلاع کے128 منصوبوں کے4079 ملازمین شامل


ویب ڈیسک June 13, 2022
مستقل ہونے والے ملازمین میں 675 ڈاکٹر،58 ہزار اساتذہ اورضم اضلاع کے128 منصوبوں کے4079 ملازمین شامل فوٹو:فائل

ISLAMABAD: خیبرپختونخوا کابینہ نے اگلے مالی سال 23-2022ء کے 1 ہزار 332 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ یہ اضافہ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے لیے ڈسپیریٹی الاؤنس (DRA) کے علاوہ ہے، جس میں پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کابینہ نے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں شہید ریسکیو اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج اور دس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔

کابینہ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 63000 ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دیدی۔ یکم جولائی سے مستقل ہونے والے ملازمین میں 675 ڈاکٹر،58 ہزار اساتذہ اورضم اضلاع کے128 منصوبوں کے4079 ملازمین شامل ہیں ۔

صوبے کے دس لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رعایتی نرخوں پر راشن مہیا کرنے کیلئے انصاف فوڈ کارڈ کے تحت 26 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔

حکومت نے ایگزیکٹو الاﺅنس کو پرفارمنس الاﺅنس میں تبدیل کردیا۔ حکومت نے گریڈ 7 سے16 تک پولیس اہلکاروں کے الاﺅنس میں ڈی آر اے کے برابر اضافہ کردیا۔

جمعہ کے دن ورک فراہم ہوم کی پالیسی کی متعارف کرادی گئی ۔ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم میں موجودہ ملازمین کو بھی شامل ہونے کا اختیار دے دیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سال کم کیے گئے ٹیکس نرخ اگلے مالی سال بھی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ۔ ابتدائی وثانوی تعلیم میں طلباءوطالبات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ اگلے مالی سال لائبریری اینڈ آرکائیوز اور ہاسٹل فیس ختم کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں