بھارت ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کی اجازت نہ ملنے پر بیٹے کی ہاسٹل میں خودکشی

ہاسٹل انتظامیہ نے اہل خانہ کا فون آنے پر بھی طالب علم سے بات نہ کرنے دی

اہل خانہ نے بھی فون کیا تھا لیکن ہاسٹل والوں نے بات نہیں کرائی تھی، فوٹو: فائل

بھارت میں ہاسٹل میں رہنے والے 14 سالہ طالب علم نے فون پر ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کی اجازت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے ایک ہاسٹل میں 14 سالہ لڑکا اپنے کمرہ میں مردہ پایا گیا۔ ہم جماعت طلبا نے دروازہ نہ کھلنے پر وارڈن کو بلایا جو دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوا تو لڑکے کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔




کمرے سے ملنے والے خودکشی نوٹ میں لڑکے نے لکھا تھا کہ کل ماں کی سالگرہ تھی اور انھیں فون پر مبارک باد دینا چاہ رہا تھا لیکن وارڈن نے بار بار اصرار کے باوجود موبائل فون نہیں دیا۔

خود کشی کرنے والے طالب علم کے اہل خانہ نے بتایا کہ گزشتہ رات کئی بار بیٹے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ہاسٹل انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 
Load Next Story