طالبان کی چھاپہ مار کارروائی میں مساجد حملوں کے 2 منصوبہ ساز ہلاک

ہلاک ہونے والے داعش خراسان کے اہم کمانڈرز تھے، ذبیح اللہ مجاہد


ویب ڈیسک June 13, 2022
چھاپہ مار کارروائی انٹیلی جنس بنیادوں پر ملنے والی معلومات پر کی گئی، طالبان (فوٹو: فائل)

طالبان کی چھاپہ مار کارروائیوں میں امام بارگاہوں پر خودکش حملوں کے 2 منصوبہ ساز ہلاک اور 3 کو گرفتار کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیوں میں داعش خراسان کے دو اہم کمانڈرز یوسف اور محمد آغا مارے گئے۔

نائب وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ دونوں کمانڈرز امام بارگاہوں، پاور اسٹیشن اور الیکٹریکل تنصیبات پر خود کش حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔ چھاپہ مار کارروائی میں داعش کے کارندوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امام بارگاہوں، مساجد، سیکیورٹی قافلوں اور سرکاری تنصیبات پر خود کش حملے اور بم دھماکے کیے گئے ہیں جن کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں