اکشے کمار کی نئی فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘ بری طرح فلاپ
تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے تیار کی گئی سمراٹ پرتھوی راج فلم اب تک صرف 61 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی نئی فلم 'سمراٹ پرتھوی راج' کو باکس آفس پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سمراٹ پرتھوی راج فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے سے قاصر رہی، فلم ریلیز ہونے کے دوسرے ہفتے بعد بھی کوئی خاطر خواہ بزنس نہیں ہوا اور اس ہفتے صرف 7.25 کروڑ کا بزنس ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی تیاری میں تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئی لیکن اب تک مجموعی کمائی صرف 61.72 کروڑ ہے۔ فلمی شائقین نے سمراٹ پرتھوی راج پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا اور سینما گھروں میں مذکورہ فلم کے بجائے دوسری فلموں کو ترجیح دی۔
بھارتی فلم بین کارتک آریان کی ریلیز ہونے والی فلم 'بھول بھولائیاں 2' اور ہالی ووڈ فلم 'جوریسک ورلڈ ڈومینئن' کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اسی سبب مختلف ریاستوں کے سینما گھروں میں مذکورہ فلموں کی ٹکٹوں کی مانگ ہے۔
سمراٹ پرتھوی راج فلم کو چندرپرکاش نے ڈائریکٹ کیا جس میں اکشے کمار نے ہندو بادشاہ 'پرتھوی راج چوہان' کا کردار نبھایا ہے۔