برطانیہ کے ساحل پر ڈوبنے والا جہاز 340 سال بعد برآمد

6 مئی 1682 کو یہ دیو ہیکل جہاز نورفوک میں بحیرہ نارتھ کے جنوب میں ایک ریت کے ٹیلے سے ٹکرانے کے بعد غرقاب ہوا تھا۔

ایک ادارے کے مطابق برطانیہ کے ساحل پر اندازاً 40 ہزار جہازوں کا ملبہ دریافت کیے جانے کے انتظار میں ہے

برطانیہ میں نورفوک کے ساحل پر ڈوبنے والے جہاز ایچ ایم ایس گلوسیسٹر کوبالآخر 340 سال بعد دریافت کر لیا گیا۔

6 مئی 1682 کو یہ دیو ہیکل جہاز نورفوک میں بحیرہ نارتھ کے جنوب میں ایک ریت کے ٹیلے سے ٹکرانے کے بعد غرقاب ہوا تھا۔

جہاز کو گریٹ یرماؤتھ کے ساحل سے 28 میل کے فاصلے سے دریافت کیا ہے جہاں یہ آدھا سمندر کی سطح میں دھنسا ہوا تھا۔


ایچ ایم ایس گلوسیسٹر کا شمار ان ہزاروں جہازوں میں ہوتا ہے جن کا ملبہ برطانوی ساحلوں پر پھیلا ہواہے اور ان میں سے اکثریت کو صدیوں سے انسانی آنکھ نے نہیں دیکھا ہے۔

ہِسٹارک انگلینڈ کے مطابق برطانیہ کے ساحل پر اندازاً 40 ہزار جہازوں کا ملبہ دریافت کیے جانے کے انتظار میں ہے۔

لیکن ان میں کم از کم 90 ایسے ہیں جن کی موجودگی کے متعلق علم ہے اور ماہرین نے ان کی اصل جگہوں کا تعین کیا ہے۔ البتہ ان میں کئی جہاز ایسے ہیں جو زمین پر نہیں لائے جاسکیں گے اور آئندہ دہائیوں میں ان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
Load Next Story