کراچی مزاحیہ اداکار لہری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

لہری کی پہلی فلم "انوکھی" 1956 جبکہ آخری فلم "دھنگ" 1986 میں منظر عام پر آئی۔

لہری کی پہلی فلم "انوکھی" 1956 جبکہ آخری فلم "دھنگ" 1986 میں منظر عام پر آئی۔ فوٹو ایکسپرس

معروف اداکار لہری طویل علالت کے بعد نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، لہری کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے آفتاب خان کے مطابق اداکار لہری شدید علالت کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کی حالت مزید بگڑنے کے بعد انہیں وینٹی لیٹرپر منتقل کردیا گیا تھا تاہم وینٹی لیٹر ہٹانے کے بعد وہ قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ اداکارلہری طویل عرصے سے بیمار تھے جس کے باعث وہ متعددبار اسپتال میں داخل ہوتے رہے۔


لہری کا اصل نام سیف اللہ صدیقی تھا، 1950 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار لہری 1980 تک فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے ،انھوں نے متعدد فلموں میں یادرگارکرداراداکئے۔لہری کی پہلی فلم "انوکھی" 1956 جبکہ آخری فلم "دھنک" 1986 میں ریلیزہوئی۔اداکار لہری نے اپنی بہترین اداکاری پر نگارایوارڈ سمیت دیگرایوارڈزبھی حاصل کئے۔

اداکار لہری کی نماز جنازہ مسجد بیت المکرم میں ادا کی گئی جس میں شوبز کی معروف شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اداکار لہری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Load Next Story