بالی ووڈ کی وہ نامور شخصیات جو منشیات کیس میں گرفتار ہوئیں
سدھانت کپور سے قبل کئی معروف بھارتی اداکار واداکاراؤں نے منشیات رکھنے، استعمال اور فروخت کرنے کے کیس میں گرفتاری جھیلی
PESHAWAR:
بھارت میں لیجنڈری اداکار شکتی کپور کے بیٹے اداکار سدھانت کپور کی منشیات کیس میں گرفتاری پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے متعدد معروف شخصیات اس طرح کے مقدمے میں گرفتاری کا سامنا کرچکے ہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھانت کپور سے قبل کئی نامور بھارتی اداکار واداکاراؤں نے منشیات رکھنے، استعمال اور فروخت کرنے کے کیس میں گرفتاری جھیلی، بعد ازاں کسی کو سزا ہوئی تو کوئی بھاری جرمانہ ادا کرکے رہا ہوا جبکہ چند شخصیات کو مقدمے میں کلین چٹ بھی ملی۔ گرفتاری کا سامنا کرنے والوں میں سنجے دت، آریان خان اور بھارتی سنگھ سمیت دیگر شامل ہیں۔
سدھانت کپور
آج شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور منشیات کے ایک بڑے تنازع میں پھنس گئے، بھارتی شہر بنگلورو میں ایک پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔
آریان خان
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بھی پارٹی میں منشیات استعمال کرنے کے کیس میں بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں انہوں نے والد کے ساتھ مل کر مقدمہ لڑا اور کلین چٹ حاصل کی۔
ریا چکرورتی
بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی اس الزام میں گرفتار ہوئی تھیں کہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے لیے منشیات کا انتظام کیا تھا۔
سنجے دت
مشہور اداکار سنجے دت 1982 میں منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے 5 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں۔
بھارتی سنگھ
معروف خاتون کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر اور دفتر سے گانجا(منشیات کی ایک قسم) برآمد ہونے پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے انہیں اور ان کے شوہر ہارش کو گرفتار کیا بعد ازاں دونوں نے ضمانت پر رہائی حاصل کی۔
فردین خان
اداکار فردین خان کو 2001 میں ممبئی پولیس نے منشیات کیس میں حراست میں لیا تھا۔