ایڈونچر کرتے اسپائیڈر مین کی عمارت سے ٹکرانے کی ویڈیو وائرل
فکشن فلم اسپائیڈر مین کے طرز کا ایک سین پیش کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا
امریکا میں روبوٹک اسپائیڈر مین کرتب دکھاتے ہوئے عمارت سے جا ٹکرایا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں قائم ڈزنی لینڈ نامی پارک میں روبوٹ سے بنا اسپائیڈر مین کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا جو منصوعی طاقت سے قلابازی کھانے کے چکر میں عمارت سے ٹکرا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے بعد پارک میں جاری اس شو کو عارضی طور روکا گیا بعد ازاں انتظامیہ نے روبوٹک اسپائیڈر مین اور متاثرہ عمارت کی مرمت کی اور ایونٹ کا دوبارہ آغاز کیا۔
ڈزنی لینڈ میں فکشن فلم اسپائیڈر مین کے طرز کا ایک سین پیش کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ مذکورہ حادثہ پیش آیا۔