خیبرپختونخوا بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے 2 اراکین میں ہاتھا پائی
عبید اللہ اور دیدار خان کے درمیان ہاتھا پائی بجٹ تقریر کے دوران ہوئی ہے
خیبرپختونخوا بجٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین اسمبلی آپس میں لڑ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق کوہستان سے ایم پی اے عبید اللہ اور دیدار خان کے درمیان ہاتھا پائی بجٹ تقریر کے دوران ہوئی جبکہ دونوں رکن اسمبلی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ لڑائی لابی کے اندر ہوئی اور اسمبلی گارڈز نے دونوں فریقین کو چھڑایا۔ ایک رکن اسمبلی کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں ایم پی اے میں کلاس فور بھرتیوں پر تنازع چل رہا تھا۔