کراچی نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی نفیس نعیم اغوا

سینئر اسائمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو نامعلوم سادہ لباس افراد اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے


ویب ڈیسک June 13, 2022
—فائل فوٹو:

ناظم آباد سے نجی ٹی وی چینل کے سینئر اسائمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو نامعلوم سادہ لباس افراد اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

نفیس نعیم کو اس وقت سادہ لباس اہلکاروں نے اغوا کیا جب وہ اپنی رہائشی گاہ قریب خریداری کر رہے تھے۔ نفیس نعیم کو پولیس موبائل میں ڈال کر لیجانے کی اطلاع موقع پر موجود افراد نے اہلخانہ کو دی۔

دوسری جانب ان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ انھیں کن افراد نے اغوا کیا ہے۔ نفیس نعیم کے اغوا پر صحافی تنظیموں کی جانب سے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انھیں بازیاب کرایا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا صحافی کے اغوا ہونے کا نوٹس

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نفیس نعیم کے اغوا ہونے کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس اور متعلقہ اداروں کو صحافی کی جلد بازیابی کی ہدایت ہے۔

وزیرداخلہ رانا ثناءللہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے فونک رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ نفیس نعیم کی بازیابی کے لیے تمام تروسائل کو بروئے لائے جائیں۔





 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں