جنوبی افریقہ کو نئے ٹیسٹ کپتان کا اعلان کرنے میں جلدی نہیں ہے کرکٹ بورڈ

ہماری اگلی ٹیسٹ سیریز جولائی میں سری لنکا سے ہوگی اس وقت تک ہم اسمتھ کے جانشین کا اعلان کردیں گے، ہارون لورگاٹ


Sports Desk March 07, 2014
ہماری اگلی ٹیسٹ سیریز جولائی میں سری لنکا سے ہوگی اس وقت تک ہم اسمتھ کے جانشین کا اعلان کردیں گے، ہارون لورگاٹ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کو نئے ٹیسٹ کپتان کا اعلان کرنے میں جلدی نہیں ہے، گریم اسمتھ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے کہاکہ ہمیں نئے کپتان کے تقرر میں کوئی جلدی نہیں ہے، فی الحال ٹیم کو ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں حصہ لینا ہے، ہماری اگلی ٹیسٹ سیریز جولائی میں سری لنکا سے ہوگی اس وقت تک ہم اسمتھ کے جانشین کا اعلان کردیں گے۔ دوسری جانب ابراہم ڈی ویلیئرز جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ کپتان بننے میں غیر یقینی سے دوچار ہیں، وہ نائب ٹیسٹ کپتان ہیں، ان کا قائد بننے کا چانس بہت زیادہ ہے مگر وہ اس بارے میں یقینی طور پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتے، ان کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، میں پہلے تو کوچ رسل ڈومنگو اور پھر سلیکٹرز سے بات چیت کروں گا، اگر یہ گفتگو میرے لیے موافق رہی تب پھر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز اور میں اس کو حاصل کرلوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں