ہنگو بم دھماکے میں پولیٹیکل ایجنٹ سمیت 4 افراد زخمی گاڑی تباہ پشاور میں امن لشکر کا رضاکار قتل

ریاض محسود 2 اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اور تحصیلدار کے ہمراہ پشاور آ ر ہے تھے، ٹل کے قریب نشانہ بنایا گیا


Express Report March 07, 2014
تھری بانڈہ میں گھر کے باہر دھماکا، رضا کار کو دکان میں گھس کر گولیاں ماری گئیں، فوٹو:فائل

SIALKOT: ہنگومیں بم دھماکے میں پولیٹیکل ایجنٹ سمیت 4 افسر زخمی ہوگئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، پشاور میں امن لشکر کے رضا کار کو قتل کردیا گیا۔

ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے طورغر میں پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ریاض محسود کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ گیا گیا جس سے پولیٹیکل ایجنٹ سمیت 4 افسرشدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹل سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او افتخار احمد نے بتایاکہ جمعرات کو پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود کی گاڑی اس وقت دھماکے کی زد میں آگئی جب وہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر کرم فضل قادر، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سینٹرل کرم نعیم طورو اور پولیٹیکل تحصیلدار اکبر کے ہمراہ پشاور آرہے تھے، چاررں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ادھر ہنگو کے علاقے تھری بانڈہ میں ایک گھر کے سامنے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا،جانی نقصان نہیں ہوا۔ پشاورسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مضافاتی علاقے متنی میں نامعلوم افراد نے امن لشکر کے رضاکار شمس الرحمن کو بھرے بازارمیں دکان کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ کر لیا۔ادھر سوات میں لاپتہ افراد کی رشتے دار خواتین اور بچوں نے اپنے پیاروںکے بازیابی کے لیے کوزہ بانڈئی سے کانجو چوک اور ایف سی کیمپ تک احتجاجی مارچ کیا اور دھر نا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |