آئی پی ایل کے براڈ کاسٹ رائٹس کتنے میں فروخت ہوئے

بھارتی بورڈ کو تقریبا 500 ارب روپے مدنی متوقع


ویب ڈیسک June 14, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) بھارتی بورڈ آئی پی ایل سے تقریبا 500 ارب روپے مدنی متوقع

لاہور: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے 5 سالوں کے لیے ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حقوق دو الگ الگ براڈکاسٹرز نے حاصل کرلیے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سے 2027 کے دوران 410 میچز کے میڈیا رائٹس تقریبا 400 ارب 75 کروڑ بھارتی روپوں میں فروخت کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فی میچ 107 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں، جو پاکستانی روپے میں 278 کروڑ روپے کے برابر ہیں۔

آئی پی ایل کیلئے 5 سالہ ٹی وی کے نشریاتی حقوق 235 ارب 75 کروڑ میں فروخت ہوئے تاہم کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل رائٹس 205 ارب روپے میں وایا کوم کو دئیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویا کوم، ڈزنی اسٹار، سونی اور زی ٹی وی نے آئی پی ایل کی 7 گھنٹے جاری رہنے والی طویل بولی میں حصہ لیا تھا۔

دوسری جانب آئی پی ایل کے پیکج سی اور ڈی سمیت اوور سیز کیلئے ٹی وی اور ڈیجیٹل رائٹس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تقریبا 500 ارب روپے آمدنی کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں