لاہور میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو کی مبینہ خودکشی

صبح ڈرائیور نے گیٹ بجایا نہ کھلنے پر پولیس نے دروازہ توڑ تو آفیسر عمران رضا پنکھے سے لٹکے ہوئے پائے گئے


ویب ڈیسک June 14, 2022
(فوٹو: فائل)

لاہور:

اسلام آباد سے لاہور ٹرانسفر ہونے والے ایڈیشنل کمشنر ریونیو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، وہ اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور فیصل ٹاؤن میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا عباسی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ گریڈ 19 کے افسر عمران رضا کی اسلام آباد سے لاہور میں پوسٹنگ ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق عمران رضا نے اسلام آباد سے ساتھ آنے والے ڈرائیور رستم کو گزشتہ رات ناشتہ کے لیے پیسے دیئے، جب ڈرائیور رستم صبح ناشتہ لے کر واپس آیا اور دروازہ بجایا تو نہیں کھلا جس پر ڈرائیور نے پولیس کو کال کردی۔

پولیس پہنچی اور دروازہ توڑ کر اندر گئی تو دیکھا کہ رضا عباسی گلے میں رسی ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے۔

دریں اثنا فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ، شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں