کشمیر کے جنگلات میں آگ سے محکمہ جنگلات کے دو ملازم جاں بحق

دونوں ملازموں کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا


ویب ڈیسک June 14, 2022
(فوٹو، انٹرنیٹ)

کراچی: آزاد کشمیر کی وادی سماہنی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے محکمہ جنگلات کے دو ملازم زندگی کی بازی ہار گئے۔

محکمہ جنگلات کے واچر اور بلاک افسر سی ایم ایچ کھاریاں برن وارڈ میں زیر علاج تھے، دونوں ملازموں کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

واچر اعجاز کی نماز جنازہ باغسر کے مقام پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وزیر جنگلات، افواج پاکستان کے افسران، انتظامیہ افسران اور محکمہ جنگلات کے افسران مختلف مکاتب فکر سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی۔

بلاک افسر محمد شکور کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بنڈالی میں ادا کی گئی۔ دونوں ملازمین کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |