غیرملکی پرواز کی انجن میں خرابی پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

جہاز میں 200 مسافر سوار تھے

(فوٹو: ٹوئٹر)

NEW YORK:
لاہور سے دوحا جانے والی قطر ایئرلائنز کی پرواز کیو آر 629 نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قطر ایئرلائنز کا طیارہ بوئنگ 777 ایران کی فضائی حدود کے قریب ہی تھا کہ اچانک انجن میں خرابی پیدا ہوگئی، جہاز کے کپتان نے کراچی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے طیارے کو باحفاظت لینڈ کروالیا، جہاز میں 200 مسافر سوار تھے جبکہ طیارے کی لینڈنگ سے قبل فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ٹیمیں الرٹ تھیں۔
Load Next Story