پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج بھی تاخیر کا شکار

حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار


ویب ڈیسک June 14, 2022
فوٹو : فائل اجلاس کچھ دیر میں شروع ہونے کا امکان ہے

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج پھر تاخیر کا شکار ہوگیا اور 4 گھنٹے گزرنے کے باوجود شروع نہ ہو سکا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت اجلاس آج دوپہر 1 ایک بجے ہونا تھا جو تاحال شروع نہیں ہوسکا۔ اجلاس کےلئے گھنٹیاں بجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ حکومت وفد کی قیادت ملک احمد خان جبکہ اپوزیشن کی مونس الہی نے کی ۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان باہمی رابطوں میں اہم امور طے پاگئے اور اجلاس کچھ دیر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ حکومت یقین دہانی کے مطابق اپوزیشن ارکان کے خلاف مقدمات واپس لئے جائیں گے۔اپوزیشن ارکان پولیس کے رویے کے خلاف تقاریر کریں گے جبکہ سردار اویس لغاری ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا بجٹ پیش نہ ہوسکا، اسمبلی اجلاس آج دوپہر ایک بجے تک ملتوی

واضح رہے کہ پنجاب کا آئندہ مالی سال 23-2022 کا بجٹ کل دوپہر 2 بجے پیش کیا جانا تھا لیکن ایڈوائزری کمیٹی میں ڈیڈ لاک کے باعث اجلاس 6 گھنٹے کی تاخیر سے ساڑھے 8 بجے شروع ہوا اور اس میں بجٹ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

حکومت نے بجٹ سیشن میں آئی جی اور چیف سیکرٹری کو لانے سے انکار کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی اور پرویز الہی آئی جی اور چیف سیکرٹری کو اجلاس میں بلانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں