ایف بی آر نے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی

جعلی کمپنی کو سسٹم سے بلیک لسٹ کرکے تحقیقات کے دائرہ کار کو توسیع دے دی گئی

ٹیکس چوری سیلز ٹیکس کی مد میں گئی ہے، ذرائع (فوٹو فائل)

ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ ایف بی آر کراچی کے شعبہ انٹرل آڈٹ نے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی۔

ڈائریکٹوریٹ کے باخبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ مذکورہ ٹیکس چوری سیلز ٹیکس کی مد میں گئی ہے جب کہ متعلقہ حکام نے ٹیکس چوری میں ملوث فرنٹ مین کے ساتھ بینیفشری کا بھی سراغ لگالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کے آڈیٹر کی نشاندہی پر فرنٹ مین نواب زمان کے خلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔


ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ملزم نواب زمان نے تمنا انڈسٹریز کے نام سے ایک جعلی کمپنی قائم کی تھی۔ مذکورہ کمپنی نے جون, جولائی اور اکتوبر کے دوران 7 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے لیکن کمپنی اپنے بینک اکاونٹ کے ذریعے یہ بتانے سے قاصر رہی کہ مذکورہ اخراجات کہاں کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے مذکورہ کمپنی کو سسٹم سے بلیک لسٹ کرکے تحقیقات کے دائرہ کار کو توسیع دے دی ہے۔
Load Next Story