کھودا پہاڑ نکلا چوہا دستی کے شواہد بیکارارکان مزید آگ بگولا

وڈیو میں کوئی ایم این اے یا سینیٹر نہیں، چند ڈرائیور طبقے کے لوگ ہیں، اجلاس کی اندرونی کہانی

بلاوجہ پنڈورہ بکس کھولا گیا، ارکان کمیٹی، دستی اپنے حق میں دلائل دیتے رہے، قائل نہ کرسکے۔ فوٹو: فائل

پارلیمانی لاجزتحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں جمشیددستی کی جانب سے دیے جانے والے ثبوت میں کوئی ایم این اے یا سینیٹرنہیں، سی ڈیز میں صرف چندڈرائیورطبقے کے لوگ ہیں، معززایوان کاکوئی رکن نہیں،سی ڈی دیکھ کر ارکان کمیٹی مزیدآگ بگولا ہوگئے۔


مظفرگڑھ کے رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کی جانب سے پارلیمنٹ لاجزمیں غیراخلاقی سرگرمیوں کے الزامات کے حوالے سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا بندکمرہ اجلاس چیئرمین روحیل اصغرکی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ارکان کمیٹی کے علاوہ جمشیددستی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرجمشیددستی نے کمیٹی کے سامنے وہ ثبوت بھی رکھے جوایک وڈیوسی ڈی کی شکل میں تھے جس کاکمیٹی نے بغور جائزہ لیا ،ذرائع کے مطابق پارلیمانی لاجزکے ایک کمرے میں مجرہ نماایک پارٹی ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی ڈانس کررہی ہے جبکہ کچھ لوگ اوربھی وہاں موجودہیں،لباس اور حرکتوں سے ڈرائیورلگتے تھے،اس سی ڈی کودیکھ کر کمیٹی کے ارکان مزیدآگ بگولاہوگئے اورموقف اختیارکیاکہ جمشید دستی نے بلاوجہ ارکان پارلیمنٹ پرتنقیدکی اورایک پنڈورہ بکس کھول دیاجس سے سیاستدان میڈیاسمیت دیگرکی تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں اوریہ حرکت پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے اس موقع پر جمشیددستی نے اپنے حق میں دلائل بھی دیے لیکن آزادرکن قومی اسمبلی ارکان کو قائل نہ کرسکے۔

دریں اثناکمیٹی نے لاجزمیں رہائش پذیرارکان پارلیمنٹ اور لاجز کے عملے کوطلب کرلیا،خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کودوبارہ ہوگا۔جمشیددستی نے کہناہے کہ میری کسی بھی ممبر سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں،میں نے غلطیوں کی نشاندہی کی ہے اور آج کے دورمیں سب سے زیادہ پریشان سچ بولنے والا اور حقائق کومنظر عام پر لانے والا ہوتاہے،رکن پارلیمنٹ رہوں نہ رہوں کرپشن اور بدعنوانی کی ببانگ دہل نشاندہی کرتا اور ان کیخلاف آواز اٹھاتا رہوں گا۔
Load Next Story