دیپکا پڈوکون اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہوئی جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک June 14, 2022
فوٹو: فائل

SIALKOT: بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ دیپکا پڈوکون کو فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ ان دنوں بھارتی شہر حیدرآباد میں فلم 'کے' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں سیٹ پر دیپکا کی حالت اچانک بگڑی اور دل کی دھڑکن تیز ہوگئی جس پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا، اب اداکارہ کی حالت بہتر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں دیپکا پڈوکون معائنے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس شوٹنگ سیٹ پر لوٹ آئیں۔

اداکارہ 'کے' فلم میں پہلی بار ہدایت کار پرابھاس کے ساتھ کام کررہی ہیں، اس فلم میں دیپکا کے ساتھ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتھابھ بچن بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں