طالبان کی نیت ٹھیک نہیں لگی مذاکرات ممکن ہی نہیں رحمن ملک

شاہداللہ شاہد کی کوئی حقیقت نہیں، طالبان کو میڈیا کوریج نہ دی جائے، کراچی ایئرپورٹ پر گفتگو


Staff Reporter March 07, 2014
وزیراعظم نے اگر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلی اہے تویہ اچھا اقدام ہے۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے کہاہے کہ پوراپاکستان مشکل میں ہے،طالبان سے جنگ بندی پریقین نہیں رکھتے۔

جمعرات کوکراچی ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہدکی کوئی حقیقت نہیں،طالبان کی میڈیا کوریج بندکی جائے،طالبان کے ساتھ کرکٹ میچ ہوا تو میں نہیں کھیلوںگا، 12واں کھلاڑی نہیں بنناچاہتا،طالبان کی نیت ٹھیک نہیں لگتی،ان سے مذاکرات ممکن ہی نہیں، جودہشت گردی کرتاہے ان سے باتوں کے بجائے ان کے خلاف لاتوں کااستعمال کیاجائے۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اگرحکومتی کمیٹی کوتحلیل کرنے کافیصلہ کرلیاہے تویہ اچھا اقدام ہے، ہمیں وزیراعظم کی نیت پرشک نہیں،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہوگا،پیپلز پارٹی اورایم کیوایم لازم وملزوم ہے،ایم کیو ایم سے بات چیت جاری رہتی ہے اورعوام کے مسائل کے حل اورملک کی ترقی کیلیے بات چیت کاسلسلہ جاری رکھاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں