جیولرز کو 17 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے جیولرز کو ٹیئرون ریٹیلرز کیٹگری میں شامل کرنے کی تجویز منظور کرلی

فوٹو : فائل

RAWALPINDI:
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے جیولرز کو ٹیئرون ریٹیلرز کیٹگری میں شامل کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے، ملک بھرمیں جیولرز پوائنٹ آف سیلز مشین لگائیں گے اور 17 فیصد سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں کتابوں پر سیلز ٹیکس ، اقوام متحدہ کے سفارتکاروں کی مشینری و آلات ، سولر پینلز ، خیراتی ہسپتالوں کی مشینری اور آلات ، سونے اور چاندی کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی تجاویز بھی منظور کرلی گئیں ہیں تاہم سیڈز پر سیلز ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی ہے۔


کمیٹی نے کسٹم کلیکٹوریٹ کو پورٹ چارجز طے کرنے کا اختیار دینے کی تجویز مسترد کردی ہے، کمیٹی اراکین کا کہناہے کہ یہ اختیار پورٹ اتھارٹیز کے پاس ہے۔

چیئر مین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ اس کمیٹی کو ہر قسم کے اثرو رسوخ سے آزاد چلانا چاہتا ہوں،حکومت آرڈیننس لانے کی بجائے بل لائے، ہم حکومت کو اپنی کمیٹی کی تجاویز منظور کرنے کیلئے قائل کریں گے۔

 
Load Next Story