طرزِ زندگی میں تبدیلی اور مخصوص ادویات کا استعمال وزن میں کمی کیلئے مؤثر

محققین کے مطابق وزن میں 10 فی صد سے زائد کمی صحت کے لیے بڑے فوائد رکھتی ہے

پانچ سال تک جاری مطالعے میں شرکاء میں اوسطاً 10.7 فی صد وزن نوٹ کیا گیا

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ طرزِ زندگی میں تبدیلی سمیت وزن کم کرنے کی ادویات کے استعمال سے موٹاپے کا شکار افراد میں تین سے پانچ سال کے عرصے تک تقریباً 11 فی صد تک وزن میں کمی دیکھی گئی ہے۔

محققین کے مطابق وزن میں 10 فی صد سے زائد کمی صحت کے لیے بڑے فوائد رکھتی ہے۔

نیویارک کے وِیل کورنیل میڈیسن کے فیلو اور تحقیق کے مرکزی مصنف مائیکل اے وینٹراب کا کہنا تھا کہ اگر وزن کا کم ہونا جاری رہے تو ٹائپ 2 ذیا بیطس، امراضِ قلب اور دیگر امراض جن کا بنیادی سبب موٹاپا ہے میں ہونے والی میٹابولک خرابیاں ختم کی جاسکتی ہیں۔

وِینڑاب کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ انسداد موٹاپا ادویات کے ساتھ طرزِ زندگی میں تبدیلی کے ساتھ وزن میں 10 فی صد سے زیادہ کمی جاسکتی ہے اور یہ کمی طویل مدت تک برقرار رہتی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ڈاکٹروں کو مریضوں کے طویل مدت تک وزن میں کمی کے لیے کیے جانے علاج کو شکل دینے میں مدد دے گی۔

تحقیق میں ٹیم نے 428 مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ پانچ سال تک جاری مطالعے میں شرکاء میں اوسطاً 10.7 فی صد وزن نوٹ کیا گیا۔

وینٹراب اور انکی ٹیم نے جورجیا میں منعقد ہونے والی سالانہ میٹنگ اینڈو 2022 میں اپنی تحقیق کے نتائج پیش کیے۔

واضح رہے محققین کی جانب سے استعمال کرائی گئی زیادہ تر ادوایت امریکا کی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی سے منظور شدہ تھیں۔
Load Next Story