امیگریشن اسکینڈل 2 مفرورازبک لڑکیوں سمیت 6 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل
2ملزمان گرفتار، گینگ لیڈر اور دوسرا ملزم ضمانت پر ہے، بااثرافرادکی پناہ میں ہونے کے باعث لڑکیاں گرفتارنہیں ہوئیں
اسلام آباد ایئر پورٹ سے2 ازبک لڑکیوں کوبغیرامیگریشن کلیئرنس نکالے جانے کے مقدمے میں ایف آئی اے نے دونوں لڑکیوں سمیت 6 ملزمان کے بیرون ملک جانے پرپابندی لگادی ہے۔
30 جنوری کے اس واقعے کاوزیرداخلہ چوہدری نثارنے نوٹس لیا تھا۔باوثوق ذرائع نے ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کوبتایا کہ گینگ کے ماسٹر مائنڈ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرامیگریشن اویس بہرام بلوچ، مصطفی منیر ملک، شہزا، آصف اور ازبک لڑکیوں سوتلانہ یاشکینہ Svetlana Yashkinaاور الینہ گلے زووا Allina Gilayzova کے نام وزارت داخلہ کی منظوری سے ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔ایف آئی اے نے ان لڑکیوں کی گرفتاری کیلیے متعدد چھاپے مارے ہیں تاہم لڑکیوں کے مبینہ طورپر بعض بااثرافرادکی پناہ میں ہونے کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی۔
ملزم اویس بہرام اورمصطفیٰ منیرملک نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی ہے جبکہ 2ملزمان شہزاد اور آصف جوڈیشل ریمانڈپر جیل میں ہیں۔دوسری طرف ان لڑکیوںکی گرفتاری کیلیے اسلام آبادکے پوش علاقوں میں مارے گئے چھاپوں کے دوران گرفتار 12غیرملکی لڑکیوں کو انسانی اسمگلنگ کا شکار قراردیتے ہوئے متعلقہ ممالک کوڈی پورٹ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے جب ڈائریکٹرایف آئی اے کیپٹن(ر)ظفراقبال اعوان سے رابطہ کیاگیاتوانھوں نے تصدیق کی اور بتایاکہ ملزمان کوبیرون ملک جانے سے روکنے کیلیے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔2ازبک لڑکیوں کی عدم گرفتاری سے متعلق سوال پرانھوں نے کہاکہ وہ دونوں ملک کے اندرہی ہیں،ان کی گرفتاری کیلیے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔