پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے نواز شریف
مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ اگر جنرل (ر) پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا لڑائی نہیں ہے، میں نہیں چاہتا کہ جو صدمہ اپنے پیاروں کی وجہ سے مجھے سہنا پڑا وہ کسی اور کو بھی برداشت کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں: فوج کا خیال ہے پرویز مشروف کو واپس آنا چاہیے، فیصلہ فیملی اور ڈاکٹر کا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
نوازشریف نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرویز مشرف پاکستان واپس آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے۔
میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔