مذاکراتی کمیٹیوں نے کام کرلیا وزیراعظم لائحہ عمل بنائیں جاوید ہاشمی

67 کشمیریوں کیخلاف پاکستان کی فتح پرغداری کامقدمہ قابل مذمت ہے، صدر تحریک انصاف


INP March 07, 2014
کشمیریوں اور پاکستانیوں کوکوئی جدا نہیں کرسکتا، امریکا اورروس امن تباہ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے صدرمخدوم جاوید ہاشمی نے بھارت کی جانب سے 67 کشمیریوں کیخلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اس ناقابل قبول فعل پر پاکستانی اور کشمیری عوام سے معافی مانگے۔

کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں جنھیں کوئی جدا نہیں کرسکتا،طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں نے اپنے فرائض انجام دے دیے ہیں، اب وزیراعظم آگے کا لائحہ عمل طے کریں۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہرصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں