کنویں میں گرے گونگے بہرے لڑکے کو100 گھنٹوں بعد نکال لیا گیا
لڑکا گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 80 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا تھا
بھارت میں 80 فٹ گہرے کنویں میں گرے 10 سال کے لڑکے کو 100 گھنٹوں بعد نکال لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں 10 سالہ گونگا اوربہرا لڑکا راہول گھرکے باہر کھیلتے ہوئے 80 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔لڑکے کو100 گھنٹوں کے ریسیکیوآپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا۔
کنویں میں گرنے والے لڑکے کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لڑکے کو کنویں میں پائپ کے ذریعے آکسیجن فراہم کی گئی۔ماہرین کی ٹیموں نے کیمرے کے ذریعے بچے کی نگرانی کی۔