کم آمدن والے طبقے کسانوں اور طلبا کیلیے ریلیف پیکیج کا اعلان
کسانوں کو کھاد، بیجوں اور زرعی ادویات پر 3ارب، طلبا کو 1.2ارب کے وظائف دیے جائیں گے
سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم آمدن والے طبقے، کسانوں اور طلبا کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت آئندہ مالی سال کسانوں کو کھاد، بیجوں اور زرعی ادویات کی خریداری پر 3ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ غریب گھرانوں کو مویشی پالنے پر50کروڑ روپے، ماہی گیری کے فروغ پر 50کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
زراعت پیشہ خواتین کیلیے بے نظیر ویمن ایگری کلچر ورکر پروگرام سے 50کروڑ روپے کی معاونت دی جائے گی۔ خصوصی افراد کو بااختیار بنانے پر 25کروڑخرچ ہوں گے۔ سندھ پیپلز سپورٹ پروگرام کے لیے بجٹ میں 15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اولڈ ایج ہومز کی تعمیر نو پر 10کروڑ روپے، یتیم خانوں کی بہتری پر 10کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
آئندہ مالی سال سندھ حکومت باصلاحیت طلبا کو 1.2ارب روپے کے وظائف دے گی۔ حکومت سندھ نویں سے بارہویں جماعت تک رجسٹریشن، انرولمنٹ اور سالانہ فیس کی مد میں 2 ارب روپے کی معاونت فراہم کرے گی۔
سندھ میں صحت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنے پر 50کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ بے نظیر ہاؤسنگ سیل کے تحت مستحق گھرانوں کی رہائشی سہولت کے لیے 2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔