پارسل کے ذریعے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
23 واسکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 300 گرام ہیروئن برآمد
اے این ایف نے پارسل کے ذریعے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پر آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع نجی کوریئر کمپنی میں چھاپہ مار کر حافظ آباد کے رہائشی ندیم مصطفیٰ کی جانب سے برطانیہ میں مقیم تنویر نواز نامی شخص کے لیے بک کرائے گئے مشکوک پارسل کو چیک کیا گیا۔
پارسل میں 23 واسکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس پر تمام اشیاء و ہیروئن کو قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی جس میں انکشافات کی توقع ہے۔