مذاکراتی کمیٹیوں سے متعلق حکومت خود کلیئر نہیں خورشید شاہ
کچہری واقعے پروزیرداخلہ اپنی ناکامی کااعتراف کریں،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کچہری واقعے کوایجنسیوں کی ناکامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسلام آبادکچہری میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے سراغ رساں کتوں کا استعمال کرلیا جاتا توشاید حکومت کوکچھ کامیابی مل جاتی۔
واقعے کے وقت نیکٹا اور ریپڈ فورس کہاں تھی،وزیرداخلہ اپنی ناکامی کا اعتراف کریں، طالبان افواج پاکستان کواپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں، مذاکراتی کمیٹیوں کے حوالے سے حکومت خودکلیئرنہیں ہے۔ جمعرات کوپارلیمنٹ ہائوس کے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئی کمیٹی آئے گی یا یہی کمیٹی چلے گی۔ہمارا موقف واضح ہے کہ مذاکراتی عمل کا فوج کو حصہ نہیں بنانا چاہیے۔انھوں نے کہا ہے کہ بارہا طالبان کہہ چکے ہیں کہ جنرل کیانی یا موجودہ آرمی چیف کے ساتھ ان کی کوئی ذاتی رنجش نہیں بلکہ وہ افواج پاکستان کے مخالف ہیں۔