محرم قوانین پر عمل نہ کرنے والی خواتین عازمین حج کی بے دخلی کا فیصلہ

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، فضائی کمپنیوں کو بھی عمل کا حکم


ویب ڈیسک June 15, 2022
45 برس سے کم عمر خواتین کے لیے محرم کا ساتھ لانا لازمی ہے (فوٹو فائل)

سعودی عرب میں رواں برس حج کے لیے آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواتین سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 45 برس سے کم عمر خواتین عازمین حج کے لیے محرم کا ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: خواتین عازمین حج کے محرم سے متعلق نئی شرط عائد

حکام کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل نہ کرنے والی خواتین کو مملکت پہنچتے ہی فوری طور پر بے دخل کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں تمام فضائی کمپنیوں کو بھی ہدایت نامے پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کوتاہی کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں