روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نان بائیوں کی خیبر پختونخوا میں ہڑتال

120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی جائے، جنرل سیکریٹری نان بائی ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک June 15, 2022
(فوٹو: فائل) روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نان بائیوں کی خیبر پختونخوا میں ہڑتال

کراچی: خیبر پختون خوا میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رحمان اللہ صافی کا کہنا ہے کہ 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی جائے تا پھر آتے کی قیمت کم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 80 کلو آٹے کا تھیلہ 7 ہزار روپے سے بھی بڑھ گیا ہے جس کے باعث انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے، مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے، مطالبات پورے ہونے تک روٹی نہیں ملے گی اور تمام تندور بھی بند رہیں گے۔

دوسری جانب پشاور شہر میں نان بائی گروپس نے 15 جون سے مکمل شٹر ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں