نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کی حمایت کے سوا کوئی راستہ نہیں شیخ رشید

نوازشریف نے تمام آرمی چیفس کے خلاف لڑائی لڑی اورمطلب پڑنے پرگھٹنے ٹیک دئیے، شیخ رشید

امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسز ختم کرنا اورآئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے،شیخ رشید:فوٹو:فائل

SUKKUR:
عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کی حمایت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کی حمایت کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ فوج اوراس کی قیادت نے پرویزمشرف کو پاکستان واپس بلا کردرست اورجرات مندانہ فیصلہ کیا۔


شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کے تمام آرمی چیفسز کے خلاف لڑائی لڑی، سیاسی بحران پیدا کیا اورمطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے۔ اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔



انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے۔ عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی۔ آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔
Load Next Story