ہالینڈ کے معروف ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمنز پاکستان پہنچ گئے

اولٹمینز ہاکی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیکر انہیں مفید مشورے دینگے


Sports Reporter June 15, 2022
اولٹمینز ہاکی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیکر انہیں مفید مشورے دینگے

ISLAMABAD: ہالینڈ کے معروف ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمنز پاکستان پہنچ گئے۔

علامہ اقبال ائرپورٹ پر اولمپئن شفقت رسول، شفقت علی، ہاکی کوچ اور آرگنائزر رانا ظہیر، کوچ حسیب نے ان کا استقبال کیا، رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی اور اسپورٹس بورڈ پنجاب نے خصوصی دعوت پر انہیں پاکستان بلوایا ہے۔

اولٹمینز اپنے قیام کے دوران رانا ظہیر اکیڈمی سمیت اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہاکی سے وابستہ اکیڈمیز میں شریک کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیکر انہیں مفید مشورے دینگے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ، دو ورلڈکپ، ایک جونئیر ورلڈ کپ اور تین مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز رکھنے والے ڈچ ہاکی کوچ ماضی میں پاکستان ہاکی ٹیم سمیت بھارت، ملائیشیا اور ہالینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

رولینٹ اولٹمینز پاکستان ہاکی ٹیم کے دو مرتبہ ہیڈ کوچ رہے ہیں ۔ پہلی مرتبہ 2003سے 2004ء تک جبکہ دوسری مرتبہ 2016 سے 2018 تک انہوں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رکھے ہیں۔ تجربہ کار کوچ 28 جون تک لاہور میں قیام کے دوران رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کی دعوت پر دیگر شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کو تربیت دینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |