عمران خان سے جمشید دستی کی ملاقات پی ٹی آئی میں شمولیت پر گفتگو
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹوں پر معاملات طے ہونے کے بعد جمشید دستی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں عمران خان نے جمشید دستی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جس پر سابق رکن قومی اسمبلی نے مظفر گڑھ کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹیں مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق معاملات طے ہونے کے بعد جمشید دستی باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔