گھر میں لال بیگ رکھنے پر 2000 ڈالر پائیں امریکی کمپنی کی پیشکش
امریکی کمپنی نے اپنی دوا کی آزمائش کے لیے چند گھروں کو دوہزار ڈالر کے بدلے 100 لال بیگ کی پیشکش کی ہے
BEIJING:
امریکی کمپنی کو چند ایسے گھرانوں کی ضرورت ہے جو 100 لال بیگ گھر میں چھوڑنے کی اجازت دے سکیں اور اس کے بعد کمپنی اپنی 'لال بیگ کش' دوا آزمائے گی۔ اس کے بدلے ہر گھر کو 2000 ڈالر دیئے جائیں گے۔
نارتھ کیرولینا میں واقع پیسٹ انفارمر کمپنی کے مطابق انہیں 5 سے 6 ایسے افراد درکار ہیں جو پہلے کمپنی کی طرف سے گھر میں کم سے کم 100 لال بیگ چھوڑنے کی اجازت دیں۔ اس دوران انہیں صرف کمپنی کی کیڑے مار دوا استعمال کرنا ہوگی جس کے بدلے ادارہ انہیں 2000 ڈالر ادا کرے گا۔
اس پیشکش کا مقصد کمپنی کی نئی دوا کی آزمائش ہے تاکہ حقیقی ماحول میں اس کی تاثیر دیکھی جاسکے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ انہوں نے لال بیگ کش ایک نئی اور مؤثر دوا بنائی ہے جو اس بلا کا تیزی سے خاتمہ کرتی ہے۔
کمپنی کا تجربہ 30 روز تک جاری رہے گا اور اگر ان کی دوا لال بیگ ختم کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پھر روایتی انداز سے انہیں ٹھکانے لگایا جائے گا۔ اس پورے عمل کے لیے فی گھر 2000 ڈالر دئیے جائیں گے۔
کمپنی کے مطابق خواہشمند گھرانے 31 جولائی تک اپنی دلچسپی کا اظہار کرسکتے ہیں۔