مشہور کورین بینڈ’ بی ٹی ایس‘ کے اراکین نے راہیں جدا کرلیں

بی ٹی ایس نے2013 میں اپنے پہلے گانے کو دنیا بھر میں متعارف کروایا تھا


ویب ڈیسک June 15, 2022
بینڈ کے تمام اراکین کچھ عرصہ انفرادی طور پر کام کریں گے(فائل فوٹو)

HARIPUR: مشہور کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس نےسولو پراجیکٹس پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے بینڈ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جنو بی کوریا کے معروف ترین پاپ بینڈ 'بی ٹی ایس' کے اراکین نے الگ الگ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد اب بینڈ کے تمام اراکین کچھ عرصہ انفرادی طور پر کام کریں گے۔

بی ٹی ایس کےاراکین کا کہنا ہے کہ وہ کچھ وقت کے لئے علیحدہ پرفارم کریں گے تاہم بینڈ ختم نہیں کیا جا رہا ، بی ٹی ایس نے اعلان کیا کہ وہ اب اپنے سفر کا دوسرا باب شروع کرنے جا رہے ہیں اور سولو پروجیکٹس پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گے، کیونکہ وہ خود کو بطور فنکار دریافت کرتے ہیں۔

بینڈ کے ریپر سوگا نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ'' بی ٹی ایس ختم نہیں ہو رہا لیکن ہم مزید مضبوطی کے ساتھ بطور بینڈ واپس آئیں گے''۔


سوگا نے مزید کہا کہ''میں نے موسیقی شروع کی اور بی ٹی ایس بن گیا تاہم وبائی امراض کی زد میں آنے اور چیزیں بدلنے کے ساتھ گروپ یقینی طور پر بدل گیا ہے اورہم انفرادی طور پر خود کو کھو چکے ہیں اس لئے اب ہم علیحدہ ہوکر نیا کانٹینٹ بنائیں گے ''۔

خیال رہے کہ بی ٹی ایس نے2013 میں اپنے پہلے گانے ''نو مور ڈریمز'' کے ساتھ کورین پاپ موسیقی کو دنیا بھر میں متعارف کروایا تھا ،ان 9 سالوں میں اس بینڈ نے دنیا بھر میں بےحد مقبولیت حاصل کی اور اب دنیا کے ہر کونے میں بی ٹی ایس کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |