رینٹل پاور کیس وکلا کے سوگ کے باعث سماعت 24 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد بار کونسل نے سوگ کا اعلان کر رکھا ہے لہذا وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکتے، وکیل راجہ پرویز اشرف


ویب ڈیسک March 07, 2014
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر 22 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے. فوٹو: فائل

اسلام آباد میں ایف ایٹ کچہری پر حملے کے بعد وکلاء کی جانب سے سوگ کے باعث رینٹل پاور کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں رینٹل پاور کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل امجد اقبال قریشی کا کہنا تھا کہ ایف ایٹ کچہری پر حملے کے بعد اسلام آباد بار کونسل نے سوگ کا اعلان کر رکھا ہے لہذا وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکتے جس پر جج نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر 22 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں