سپریم کورٹ میں سور گھس آیا سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

سیکیورٹی اہلکاروں نے سور کو سپریم کورٹ سے بھگانے کے لئے پتھر مارے تو اس نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

کچھ اہلکار بچاؤ کرتے ہوئے گر گئے جس کے باعث انھیں معمولی زخم بھی آئے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

سپریم کورٹ کے احاطے میں سور گھس آیا جسے بھگانے کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک سور سپریم کورٹ کی پچھلی طرف سے نیشنل لائبریری کی جانب سے عدالت کے احاطے میں داخل ہو گیا اور جب انتظامیہ کو سور کی موجودگی کی اطلاع ملی تو سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے سور کو سپریم کورٹ کے احاطے سے بھگانے کے لئے پتھر مارے تو اس نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور کچھ اہلکار بچاؤ کرتے ہوئے گر گئے جس کے باعث انھیں معمولی زخم بھی آئے اور سور سپریم کورٹ کے احاطے سے نکل کر الیکشن کمیشن کی عمارت کی جانب ہو لیا۔
Load Next Story