
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم یحییٰ عرف پپو نے چار سال قبل گھریلو ناچاقی پر بیوی کو طلاق دے تھی ،ملزم طلاق کے بعد عاصمہ بی بی سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا،عاصمہ بی بی کے انکار پر ملزم نے طیش میں آکر ساس کی قبر کو آگ لگا دی۔
ملزم کی ساس نذیراں بی بی کی قبر لیہ چک نمبر 363 ٹی ڈی اے کے قبرستان میں ہے، ملزم یحیٰ عرف پپو نے شادی سے انکار پر ردعمل دیتے ہو ئے مرحومہ کی قبر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔