طلاق یافتہ بیوی کے دوبارہ شادی سے انکارپر ملزم نے ساس کی قبر کو آگ لگادی

ملزم یحییٰ عرف پپو نے چار سال قبل گھریلو ناچاقی پر بیوی کو طلاق دے تھی

فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
لیہ میں اپنی طلاق یافتہ بیوی سے دوبارہ شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے بیس سال پہلے مرنے والی ساس کی قبر کو آگ لگادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم یحییٰ عرف پپو نے چار سال قبل گھریلو ناچاقی پر بیوی کو طلاق دے تھی ،ملزم طلاق کے بعد عاصمہ بی بی سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا تھا،عاصمہ بی بی کے انکار پر ملزم نے طیش میں آکر ساس کی قبر کو آگ لگا دی۔

ملزم کی ساس نذیراں بی بی کی قبر لیہ چک نمبر 363 ٹی ڈی اے کے قبرستان میں ہے، ملزم یحیٰ عرف پپو نے شادی سے انکار پر ردعمل دیتے ہو ئے مرحومہ کی قبر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔
Load Next Story