وزیراعظم نے بہادر ٹرک ڈرائیور کو تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد کردیا
وزیراعظم نے فیصل بلوچ کا پرتپاک استقبال کیا اور اُن کی بے لوث بہادری کے جذبے کو سراہا
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں انسانی جانیں بچانے والے بہادر نوجوان ٹرک ڈرائیور کو تمغہ شجاعت کے لیے نامزد کردیا۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اسٹریٹجک اصلاحات سلمان صوفی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور فیصل بلوچ کو اپنے آفس مدعو کیا، اس موقع پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم نے فیصل بلوچ سے ملاقات کی، جس میں انسانی ہمدردی کے جزبے اور بے لوث بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں تمغۂ شجاعت کے لیے نامزد کیا۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف کی جانب سے کوئٹہ کے بہادر ٹرک ڈرائیور کے لیے نقد انعام
واضح رہے کہ فیصل بلوچ نے چند روز قبل آتشزدہ فیول ٹینکر کو بڑی بہادری سے گنجان آبادی سے دور لے جا کر سیکڑوں قیمتی جانوں کو بڑے نقصان سے بچایا تھا۔