
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایف ائی اے سائبر کرائم نے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ملزم توقیر احمد کو صادق آباد کے علاقے سے گرفتار کیا۔
انہوں ںے بتایا کہ ملزمان خود کو ڈی جی ایف ائی اے، نیب و و سرکاری آفیسر ظاہر کرکے جعلی موبائیل سمزاور واٹس ایپ اکاونٹس کے ذریعے اعلی حکومتی شخصیات کو فون کرتے اور بلیک میلنگ کرتے تھے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے ساتھی خالد سولنگی اور چوہدری وقاص دبئی سے نیٹ ورک اپریٹ کر رہے تھے، دبئی میں موجود ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جعلی موبائیل سمز اور جعلی ورچوئل اکاونٹ استعمال کرتے تھے، تحقیقات کے دوران جعلی موبائیل سمز تیار کرنے والی فرنچائز کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔