کچہری حملہ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کا گارڈ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

چوہدری نثار کے مطابق رفاقت اعوان حملہ آوروں کی فائرنگ سے نہیں بلکہ اپنے گارڈ کی ہی فارئرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے۔


ویب ڈیسک March 07, 2014
چوہدری نثار کے مطابق رفاقت اعوان حملہ آوروں کی فائرنگ سے نہیں بلکہ اپنے گارڈ کی ہی فارئرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کچہری حملے میں جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے سیکیورٹی گارڈ بابر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات گرفتار کئے جانے والے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے سیکیورٹی گارڈ بابر کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں جج عتیق الرحمن کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے سیکیورٹی گارڈ بابر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔


واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انکشاف کیا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان حملہ آوروں کی فائرنگ سے نہیں بلکہ اپنے گارڈ کی ہی فارئرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ بابر کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں