کراچی حلقہ این اے 240 ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کامیاب
ایم کیو ایم کے امیدوار محمد ابوبکر 65 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے، ٹی ایل پی دوسرے نمبر پر
ISLAMABAD:
شہر قائد میں قومی اسمبلی حلقے این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں ایم کیو ایم کے امیدوار محمد ابوبکر نے اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرلی۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 240 پر ضمنی انتخاب ہوئے، صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق گنتی کا عمل مکمل کیا گیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
حلقہ این اے 240 کے کُل 309 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے محمد ابوبکر 10683 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شہزادہ شہباز 10618 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح مہاجر قومی موومنٹ کے سید رفیع الدین تیسرے، پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم چوتھے اور پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار شیبر احمد قائم خانی پانچویں نمبر پر رہے۔
ووٹنگ ٹرن آؤٹ
ضمنی انتخاب کے باعث عام تعطیل نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم نظر آیا، الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر ووٹنگ ٹرن آؤٹ 8.38 فیصد رہا۔
سیاسی جماعت کے کارکنان میں مسلح تصادم
ووٹنگ کے دوران مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا، جس کے دوران پولنگ کا عملہ خوف و ہراس میں ڈیوٹیاں چھوڑ کر پولنگ اسٹیشن سے محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوا۔
حلقہ این اے 240 پرضمنی انتخاب کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز نے بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیے، فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے بعد سیکیورٹی اداروں کے مستعد اہلکاروں نے صورت حال کو کنٹرول کیا۔
ضمنی انتخاب کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کے خصوصی دستے تیار کیے گئے۔ کراچی پولیس کے 1500 سے زائد اہلکار الیکشن کے دوران سیکورٹی کے فرائض انجام دیے مگر پولیس کے انتظامات ناکام نظر آئے۔
الیکشن کمیشنر سندھ نے این اے 240 حلقے کے پولنگ اسٹیشن نمبر 51 کے نتائج کشیدگی کی وجہ سے روک لیے، اسی باعث حتمی نتائج بعد میں جاری کیے جائیں گے۔
یہ پڑھیں : کراچی؛ لانڈھی میں ضمنی انتخاب کے دوران سیاسی جماعتوں میں تصادم، ایک جاں بحق متعدد کارکنان زخمی
حلقہ این اے 240 کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار855 ہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے 133 عمارتوں میں 309 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔