بغیرایئر بیگ سیفٹی بیلٹ گاڑیاں واپس لیں ورنہ کارروائی ہوگی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

کارمینوفیکچررز کے سی ای اوز نہیں آئے،بلانے کیلیے وارنٹ ایشو کر سکتا ہوں، نور عالم


حسیب حنیف June 16, 2022
کارمینوفیکچررز کے سی ای اوز نہیں آئے،بلانے کیلیے وارنٹ ایشو کر سکتا ہوں، نور عالم۔ فوٹو:فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر ایئر بیگ،سیفٹی بیلٹ اور بریک کے تمام گاڑیاں کمپنیاں واپس کر لیں ورنہ کارروائی کریں گے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ کارمینوفیکچررز کے سی ای اوز اربوں روپے پاکستان سے کماتے ہیں لیکن کمیٹی میں نہیں آئے۔ میں سی ای اوز کو بلانے کیلیے خصوصی اقدامات بھی کر سکتا ہوں۔ میں وارنٹ ایشو کر سکتا ہوں، مجھ پر کسی قسم کا دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو میں ایکسپوز کردوں گا۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر کا ایجنڈہ زیر بحث آیا۔کمیٹی نے ایف بی آر سے کار مینوفیکچررز کے امپورٹ کردہ پرزہ جات اور دیگر ٹیکسز کی تفصیلات مانگ لیں۔ کمیٹی نے ای ڈی بی اور متعقلہ وزارتوں کو گاڑیوں میں یوروفائیو کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سی ای او انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ سات نئی کمپنیوں نے ملک میں کاروں کی پیداوار شروع کی ہے۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہاکہ سیفٹی کے لحاظ سے گاڑیوں میں کچھ نہیں،آئے دن حادثات میں لوگوں کی شہادتیں ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں