درآمدات و سپلائی پر سیلز ٹیکس واجبات کی قسطوں میں ادائیگی کی اجازت

سیلز ٹیکس ایکٹ کی سیکشن 6میں اہم ترامیم تجویز کردی ہیں

سیلز ٹیکس ایکٹ کی سیکشن 6میں اہم ترامیم تجویز کردی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

ISLAMABAD:
ایف بی آرسیلز ٹیکس ایکٹ1990 میں متعدد ترامیم تجویز کی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ1990 میں متعدد ترامیم تجویز کی ہیں، سیلز ٹیکس ایکٹ کی سیکشن 6میں اہم ترامیم تجویز کردی ہیں۔


ترامیم کے مطابق آئندہ مالی سال 2022-23 کے وفاقی بجٹ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سرکاری اداروں کو اشیاء کی درآمد اور سپلائی پر عائد سیلز ٹیکس واجبات کی مشروط طور پر قسطوں میں ادا کرنے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ان رجسٹرڈ لوگوں کو اشیاء کی سپلائی و فروخت پر خریدار کے شناختی کارڈ نمبر حاصل کرنے کی شرط بھی ختم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔
Load Next Story