ہنریافتہ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک منتقل ہورہے صدر مملکت

ہم اربوں روپے خرچ کرکے باصلاحیت نوجوان تیارکرکے دوسرے ممالک کوسونپ رہے ہیں

حکومت کوآئی ٹی صنعت سے وابستہ افرادکو بہترین سہولیات فراہم کرنی ہونگی،خطاب۔ فوٹو: فائل

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے بہترین تخلیقی ازہان اورہنریافتہ نوجوان روزگارکی تلاش میں بیرون ملک منتقل ہورہے ہیں۔

صدرمملکت و چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان ڈاکٹرعارف علوی نے KIU کے دسویں تقسیم اسنادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے دسویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ایک قوم کی تعمیرکی کنجی ہے۔ تعلیم کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کے اہداف حاصل نہیں کرسکتی۔


انہوں نے کہا کہ ملک کے بہترین تخلیقی ازہان اورہنریافتہ نوجوان روزگارکی تلاش میں بیرون ملک منتقل ہورہے ہیں اور پاکستان جیسے ترقی پذیرملک سے برین ڈرین تشویش کاباعث ہے،ان باصلاحیت نوجوانوں کیلیے روزگارکے مواقع پیداکرنے،ان کی صلاحیتوں کوملک کے وسیع ترمفادمیں بروئے کارلانے کیلیے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔

اس موقع پرصدر نے مزیدکہاکہ ہمیں اس امرکاادراک کرناہوگاکہ ہم اربوں روپے خرچ کرکے باصلاحیت نوجوان تیارکرکے دوسرے ممالک کوسونپ رہے ہیں۔آج جبکہ انٹرنیٹ کے ذریعے گھرمیں بیٹھ کرفری لانسنگ،دیگرکاروبارکے ذریعے پیسے کمائے جاسکتے ہیں،توحکومت کوآئی ٹی صنعت سے وابستہ افرادکوبہترین سہولیات فراہم کرنی ہونگی۔
Load Next Story