حیدر آباد میں ہزاروں من گندم میں ملاوٹ کی تصدیق پر 2 گودام سیل
سرکاری گوداموں میں نئی گندم میں ملاوٹ کی اطلاعات پر اے ڈی سی ٹو کی کارروائیاں
SYDNEY:
محکمہ خوراک کے سرکاری گوداموں میں نئی گندم میں ملاوٹ کی اطلاعات پر اے ڈی سی ٹو نے2گوداموں پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی ہزاروں من گندم میں ملاوٹ کی تصدیق پر دونوں گودام سیل کر کے پولیس تعینات کروا دی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو حیدرآباد قائم اکبر نمائی نے اے سی یو ٹی فلک اور تعلقہ مختیار کار لطیف آباد کے ہمراہ پولیس کی موجودگی میں محکمہ خوراک کے حالی روڈ میں قائم سرکاری گودام نمبر 22 اور 23 پر چھاپے مار کر وہاں مختلف اوقات میں ذخیرہ کی گئی گندم کی کوالٹی کو چیک کیا جس میں وافر مقدار میں لکڑی کے ٹکڑے، کنکر اور چورے کی ملاوٹ پائی گئی جس پر دونوں گوداموں کو تعلقہ مختیار کار کے ذریعے سیل کرا کر وہاں پولیس تعینات کرادی۔
جاری کردہ آرڈر میں کمیٹی کو ذمے داری سونپی گئی ہے کہ وہ گوداموں میں موجود گندم کی مقدار کو چیک کرے گی،کمیٹی گوداموں میں ذخیرہ شدہ گندم کے معیار کی جانچ کرے گی،کمیٹی گندم کی مقدار اور معیار کے بارے میں تفصیلی رپورٹ تیار کرے گی۔
دوسری طرف آٹا چکی اونرز سوشل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد میمن اور جنرل سیکریٹری حاجی نجم الدین چوہان نے ڈویژنل کمشنر ندیم الرحمن میمن سے ان کے دفتر شہباز بلڈنگ میں ملاقات کے دوران سرکاری گوداموں ساسو گودام ہٹڑی بائی پاس، پاسکو گودام سائٹ ایریا اور بالخصوص حالی روڑ فوڈ گرین گودام میں رواں سال بھی مبینہ طور پر کچرہ، مٹی، پتھر، چاول کی ساری، چوکر کی ملاوٹ شدہ مضر صحت گندم اسٹاک کرنے جیسی اطلاعات سے آگاہ کیا تھا جس پر ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے ڈی سی ٹو نے کامیاب کاروائی کی جس پر ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔